بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوتے ہی کئی شہروں سے گیس غائب
بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا،کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں گیس غائب ہونے سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔بلوچستان بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں 2 گوادر اور بارکھان میں 1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جاچکی، پشین، زیارت، دکی، ژوب، ہرنائی، چاغی،نوشکی،ڈیرہ بگٹی،کوہلو،تفتان،دالبندین ،قلات سمیت مختلف اضلاع میں بھی بارش وقفے وقفے سے جاری ہے،کئی علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔بارش کے باعث سردی بڑھی تو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں گیس غائب ہو گئی شہریوں کو روز مرہ کے معمولات میں مشکلات کا سامنا ہے گیس کی سپلائی متاثر ہونے پر شہریوں نے سلنڈروں کا استعمال شروع کر دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی چار، قلات میں منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، آئندہ چوبیس گھنٹوں میں صوبے کے اکثر مقامات پر مزید بارشوں کا امکان ہے ۔دوسری جا نب با رش کے شروع ہو تے ہی مختلف علا قوں میں بجلی عوام کو داغ مفارقت دی گئی بلکہ ٹیلی فونز میں شور آ نے اور ان کے ابدی نیند سو جا نے کی بھی شکا یا ت سننے کو ملناشروع ہو ئی ، با رش اور ژا لہ با ری نے جہاں شہریوں کے چہروں پر خو شی بکھیر دی وہاں نا قص سیوریج لائنوں کے با عث مختلف شاہرا ہیں جناح روڈ،مسجد روڈ،پرنس روڈ، فیض محمد ،ڈاکٹر بانو روڈ،یٹ روڈسمیت ملحقہ علاقے ندی نا لوں کا بھی منظر پیش کر نے لگیں دکانداروں نے نالیوں کی بندش کو میٹروپولٹین انتظامیہ کی نااہلی قراردیتے ہوئے ان پر کھڑی تنقید کی مگر ان سے سیوریج سسٹم کی بندش سے متعلق وجوہات سے متعلق سوال کیاگیا تو انہوں نے اس سوال کو مسکراتے ہوئے ٹال دیا۔