ویسٹ انڈیزویمنزٹیم کا ٹاس جیت کر پاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ
کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پرمشتمل سیریز کے پہلے میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کھیلا جا رہا ہے۔ شائقین کی بڑی تعداد پاکستاین ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کے لیے گراؤنڈ میں موجود ہے۔ ویسٹ انڈیز کی کپتان میریسا اگوایلیریا کا گزشتہ روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میں خدا کی شکرگزار ہوں کہ ہم پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ واپس لانے میں کامیاب رہی۔