سعودی سکیورٹی فورسز نے ابہاءمیں ڈرون گرایا
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا ہے کہ سعودی فضائیہ نے ابہاءشہر کا رخ کرنے والے دشمن کے ایک ڈرون کو مار گرایا۔ المالکی نے بتایا کہ ملبہ کے معائنہ سے پتہ چلا کہ حوثیوں کی جانب سے فائر کیا گیا تھا۔ انہوں نے حوثیوں کے اس اقدام کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حوثی ابہاءکے عمائدین اور شہریو ں کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔