خیبرپختونخوا حکومت کا گدھوں کے فارمز بنانے کا فیصلہ
پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ لائیو اسٹاک نے گدھوں کی برآمد کے منصوبے کے تحت مانسہرہ اور ڈی آئی خان میں گدھوں کے فارمز بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق گدھوں کے فارمز غیر ملکی پارٹنر شپ سے بنائے جائیں گے جس کے لیے چینی حکومت کے ساتھ ساتھ رجسٹرڈ کمپنیوں کے ساتھ معاہدے ہوں گے۔ محکمہ لائیو اسٹاک کا کہنا ہے کہ گدھوں کی برآمد کے منصوبے میں رواں سال اہم پیش رفت متوقع ہے، ابتدائی مرحلہ میں بیمار، لاغر اور معذور گدھے سپلائی کریں گے۔