جبوتی کے قریب کشتیاں الٹنے سے 38 ہلاک
افریقی ملک جبوتی کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی دو کشتیاں سمندر میں ڈوبنے سے 100 سے زائد افراد لاپتہ ہو گئے جبکہ 38 کی لاشیں نکال لی گئیں۔ اقوام متحدہ کی مہاجرت سے متعلق ایجسنی کے مطابق جبوتی کے ساحل کے قریب تارکین وطن کی کشتیاں سمندر میں ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے سو افراد میں سے 38 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور ان کی لاشین بھی نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔ حکام کے مطابق ان کشتیوں پر زیادہ تر ایتھوپیا کے باشندے سوار تھے اور یہ سمندر میں طغیانی کی سبب ڈوب گئیں۔