پی ایس ایل فور: ٹیمیں 8 فروری سے دبئی پہنچیں گی
سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لئے ٹیمیں8 فروری سے دبئی پہنچنا شروع ہوں گی۔ غیر ملکی کھلاڑی اپنی اپنی فرنچائزز کو دبئی میں جوائن کریں گے۔ٹیموں نے دبئی میں پانچ روز ٹریننگ کیمپ بھی ترتیب دے دیا ہے۔ ٹیموں اور غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد 5 مارچ سے شروع ہو گی۔فائنل سمیت سات میچ پاکستان میں کھیلے جائیںگے۔