سوات کا رہائشی پولیو ورکر عرفان قوم کا ہیرو ہے: وزیراعظم کا ٹویٹ
وزیر اعظم کا کہنا ہے سوات کا رہائشی پولیو ورکر عرفان قوم کا ہیرو ہے، عرفان انسداد پولیو مہم کے 2 لاکھ 60 ہزار ہیروز میں سے ہے۔ عمران خان نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا عرفان انتہائی سخت موسم میں بھی بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے پہنچا، عرفان کی وائرل ویڈیو نے اسے ہر ایک کیلئے قابل فخر بنا دیا، اسی جذبے سے ہم پاکستان کو پولیو سے پاک بنانے کا خواب پورا کرسکتے ہیں۔یاد رہے گزشتہ روز عمران خان نے عرفان، لکی مروت سے تعلق رکھنے والے سکول ٹیچر احمد کمال کو پولیو مہم میں بہترین کارکردگی پر وزیراعظم ہاؤس بلا کر خراج تحسین پیش کیا، ملاقات میں عمران خان نے پولیو ورکرز کو قوم کے ہیرو قرار دیا۔