جرمنی میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں تین افراد گرفتار
جرمن صوبے شلیسوگ ہولشٹائن میں تین افراد کو دہشت گردی کے شبے میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق میڈیا ست گفتگو میںپولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے تینوں دہشت گردوں کا تعلق عراق سے ہے۔ ان میں سے دو پر دہشت گردانہ حملے کی تیاری جبکہ تیسرے پر ان سے تعاون کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر یہ سال نو کی شام بارودی مواد کے ساتھ حملہ کرنا چاہتے تھے تاہم انہوں نے اسلحے یا گاڑی کے ذریعے بھی ایسا کرنے کا سوچا تھا۔ تفتیشی حکام نے بتایا کہ ان تینوں کی منصوبہ بندی میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی تھی۔