آصف زرداری نااہلی کیس کی سماعت نہ ہوسکی
اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق صدر نا اہلی کیس کی سماعت کازلسٹ میں نہ ہونے کے باعث نہ ہوسکی،پی ٹی آئی رہنماؤں نے آصف زرداری نااہلی کیلیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج سماعت کے لیے مقرر کردہ مقدمات کی کازلسٹ میں آصف علی زرداری کی نااہلی کا کیس موجود نہیں تھا جس کے باعث آج اس پر سماعت نہ ہوسکی۔ رجسٹرار آفس کیس کو دوبارہ سماعت کے لیے مقرر کرے گا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ تحریک انصاف کی رہنماؤں کی درخواست پر سماعت کریں گے