ترک عدالت نے امریکی قونصل خانے کے ملازم کو رہا کر دیا۔
ترکی کی ایک عدالت نے ملک کے جنوبی شہر ادانا میں امریکی قونصلیٹ کے ایک اہلکار کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس شخص پر ایک مسلح دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے اور اس کی مدد کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے حمزہ الوچائے کو ساڑھے چار برس جیل کی سزا سنائی تاہم حکم دیا کہ قید میں وقت گزارنے کے سبب اب اسے رہا کر دیا جائے۔