تائیوان میں 5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

تائیوان کے مشرق میں واقع ہوا لین شہر کے کھلے سمندر میں5.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ چینی زلزلہ نیٹ ورک سینٹر کے مطابق تائیوان کے مشرقی علاقے میں واقع ہوا لین شہر کے کھلے سمندر میں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزے کا مرکز زیرِ سمندر بیس کلومیٹر کی گہرائی میں میں تھا جس کے باعث کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ دوسری جانب تائیوان کے دفتر ِ موسمیات نے اعلان کیا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 اور اس کی گہرائی زیرسمندر 37.8 کلومیٹر تھی۔