پی اے سی نے ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کی گرانٹس معاملے کی تحقیقات کےلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دیدی
پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوا، قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سال 12-2011 کےلئے ائرپورٹ سکیورٹی فورس کی گرانٹس کے معاملے کاجائزہ لیاگیا۔
آڈٹ حکام نے اجلاس کو بتایا کہ اکیس کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئےگئے تاہم پارلیمنٹ سے اُن کی منظوری نہیں لی گئی۔ پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین نے معاملے کی تحقیقات کےلئے صاحبزادہ اختر علی کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی تشکیل دی ہے