راولپنڈی: پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے راولپنڈی کو بڑی تباہی سے بچا لیا
راولپنڈی میں صدر ڈویژن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسلحے سے بھری گاڑیاں پکڑ لیں جبکہ چونترہ پولیس نے اسلحے سے بھری دونوں گاڑیاں قبضے میں لے لی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 2 ملزمان گرفتار بھی ہوئے، گاڑیوں سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ گاڑیوں سے 36پستول، 3کلاشنکوف اور ایک رائفل برآمد ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ گاڑیوں سے بڑی تعداد میں دھماکاخیز مواد اور میگزین بھی شامل ہے، اسلحہ مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جانا تھا۔ اس اہم کارروائی سے ملک بڑی تباہی سے بچ گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 مطلوب دہشت گرد گرفتار کیے تھے۔