ترک حکومت کی پاکستان کو بڑے معاہدے کی پیشکش
وزیرداخلہ اعجازاحمد شاہ کی ترکی کے سفیراحسان مصطفیٰ سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی امورکےمعاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا اور ترک سفیر نےدونوں ملکوں کے برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ ملاقات میں ترک سفیر نے حکومت کی دو ملکی شہریت کےمعاہدے کی پیشکش کی اور کہا معاہدے سے دونوں ممالک کےشہری مستفیدہوسکیں گے جبکہ دونوں ممالک کے بیچ ٹریننگ پروگرام کرانے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس موقع پر وزیرداخلہ اعجازشاہ کا کہنا تھا کہ اس معاہدےکاتجویزکردہ مسودہ زیرغورہے، جس حد تک ممکن ہواتعاون کریں گے ، ترکی کےصدرکےدورہ پاکستان کا خیر مقدم کرتےہیں۔ اعجازشاہ ترکی کے وزیرداخلہ کے فروری میں متوقع دورہ پاکستان پر ملاقات کریں گے۔