بکرے کے گوشت کا کرونا وائرس سے تعلق نہیں، افواہ جھوٹی قرار
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کرونا وائرس کے نام پر خوف و ہراس پھیلانے والی سوشل میڈیا پوسٹ کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بکرے کے گوشت اور کرونا وائرس کے حوالے سے کوئی پوسٹ جاری نہیں کی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن نے کہا کہ بکرےکے گوشت اور کرونا وائرس میں ابھی تک کوئی تعلق سامنے نہیں آیا، عوام سے گزارش ہے کہ درست معلومات کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کا آفیشل فیس بک پیج لائیک کریں۔