احساس پروگرام غریب عوام کی فلاح وبہبود کیلئے حکومت کاایک جامع پروگرام ہے:عثمان ڈار

وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈارنے کہاہے کہ احساس پروگرام غریب عوام کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت کاایک جامع پروگرام ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت نوجوان ملازمتیں تلاش کرنے کی بجائے ملازمتیں پیدا کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔معاون خصوصی نے کہاکہ کفالت پروگرام مکمل طورپرمیرٹ پرمبنی ہے اس میں کوئی اقرباء پروری نہیں ہے جبکہ اس میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ احساس کفالت اورکامیاب جوان پروگرام وزیراعظم عمران خان کی نوجوانوں کو بااختیاراورکامیاب بنانے کی سوچ کی عکاسی کرتے ہیں