سلامتی کونسل کایمن میں فوری جنگ بندی پرزور

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے یمن میں فوری جنگ بندی اورکشیدگی کے خاتمے کی کوششوں کی بحالی پرزوردیاہے۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے تمام فریقوں کوشہریوں خصوصاً خواتین اوربچوں کاتحفظ یقینی بنانے اور انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے کی یاددہانی کرائی۔انہوں نے یمن کے اتحاد،خودمختاری ، آزاداورعلاقائی سا لمیت کے تحفظ کیلئے اپنے پختہ عزم کااعادہ کیا۔