کورونا وائرس: چین میں ہلاکتوں کی تعداد 213 تک جا پہنچی

چین میں کورونا وائرس مزید تینتالیس افراد کی جانیں لے گیا ہے، جس کے باعث اموات کی تعداد دو سو تیرہ تک جاپہنچی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گذشتہ چوبیسن گھنٹوں کے دوران صوبہ ہوبئے میں انیس سو بیاسی نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور اب تک دس ہزار کے قریب افراد میں مہلک وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔ چینی حکومی نے صوبہ ہوبئے میں چارٹر طیارہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے وہاں مقیم غیرملکیوں کو واپس بجھوایا جائےگا جبکہ یورپ اور امریکا سمیت کئی ممالک نے چین سے اپنے شہری نکالنے شروع کردیئے ہیں۔ حکام کے مطابق دیگر اٹھارہ ممالک میں اٹھانوے کیس سامنے آئے ہیں تاہم کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں۔ دوسری جانب عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس پر عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا ہے،ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ایدھینوم کا کہنا ہے کہ وائرس کا کمزور طبی نظام والے ممالک میں پھیلنے کا خدشہ ہے