وزیراعظم آج احساس کفالت پروگرام کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم عمران خان احساس پروگرام کے تحت کفالت پروگرام کا آج افتتاح کرینگے جس کے تحت ملک بھر میں تیسرے مرحلہ میں کل ستر لاکھ خواتین کو مالی طور پر با اختیار بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں ستر اضلاع میں دس لاکھ خاندانوں کے اندراج کے ساتھ غریبوں کے اس پروگرام کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، دوہزار روپے ماہانہ نقد رقم، پچھہتر ہزار روپے بلاسود قرضہ اور مرحلہ وار دیگر سہولیات فراہم کرنے کیلئے احساس کفالت پروگرام میں ستر لاکھ مستحق خواتین کا اندراج کیا جائے گا۔ ان خاندانوں کو فروری مارچ دوہزار بیس سے کفالت اعزازیہ ملنا شروع ہو جائے گا جبکہ دیگر مستحقین کا ڈیسک رجسٹریشن کے ذریعے اندراج کیا جائے گا۔