جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم مارچ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنے پر غور کررہی ہے

جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم مارچ کے آخر میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کےلئے پاکستان کا مختصر دورہ کرنے پر غور کررہی ہے۔یہ دورہ بھارت میں ان کی ایک روزہ سیریز کے بعد فوری طور پر متوقع ہے جو 18 مارچ کو ختم ہوگی۔ ذرائع نے ایک کرکٹ ویب سائٹ کو اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سکیورٹی ماہر روری سٹین پاکستان کا دورہ کریں گے اور واپسی پر جنوبی افریقہ کے کرکٹ بورڈ کو اپنی رپورٹ پیش کریں گے