مقبو ضہ کشمیر:مظلوم کشمیریوں کا قتل عام جاری، 3 اور کشمیری نوجوان شہید
مقبوضہ کشمیر میں مظلوم کشمیریوں کے قتل عام کا نہ رکنے والا سلسلہ جا ری ہے۔ سری نگر جموں قومی شاہراہ پر نگروٹہ کے مقام پر جمعہ کوعلی الصبح قا بض بھارتی سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے تین اور کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ۔کشمیر میڈیا کے مطابق بھارت کے زیر کنٹرول مقبو ضہ کشمیر کے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر نگروٹہ کے مقام پر جمعہ کوعلی الصبح قا بض سیکورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے تین نوجوانوں کو شہید کردیا۔ قا بض فو ج نے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر نگروٹہ کے مقام پر نام نہاد سرچ آ پریشن کے نام پر علاقے کو محاصرے میں لیکر بڑے پیمانے پر تلاشی شرع کی اور بن ٹول پلازہ کے نزدیک اندھا دھن فا ئرنگ کر کے تین کشمیری نو جوانوں کو شہید کر دیا ہے۔ دوسری جا نب کٹھ پتلی انتظا میہ نے سری نگر جموں قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمد ورفت روک دی -ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ادھمپور نے ادھمپور قصبے، ٹکری، منڈ، نیشنل ہائی وے زونز اور چھینانی علاقے کے تمام اسکولز کو بند رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔