پاکستان نے ایف اے ٹی ایف اور ایشیا پیسفک گروپ کا بڑا مطالبہ پورا کر دیا

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور ایشیا پیسفک گروپ کا بڑا مطالبہ پورا ہو گیا، پاکستان نے 6 شعبوں کے لیے نئے سیکٹر ریگولیٹرز کا تقرر مکمل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ذرایع نے خبر دی ہے کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے سلسلے میں بڑی پیش رفت کی ہے، اہم شعبوں میں سیکٹر ریگولیٹرز کی تقرری کا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق فنانشل مانٹیرنگ یونٹ کے نئے سیکٹر ریگولیٹرز کے لیے رولز کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے، ذرایع نے بتایا کہ سیکٹر ریگولیٹرز کی تعیناتی رپورٹ ایف اے ٹی ایف سیکریٹریٹ کو ارسال کر دی گئی، اس رپورٹ پر پیرس میں 16 فروری سے شروع ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس میں غور کیا جائے گا۔