چیف ایگزیکٹو پی سی بی کی اقبال قاسم کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ منتخب ہونے پرمبارکباد

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان نے اقبال قاسم کو کرکٹ کمیٹی کا سربراہ منتخب ہونے پرمبارکباد دی ہے۔اپنے ایک بیان میں وسیم خان نے کہا کہ وہ تمام معزز اراکین کو کرکٹ کمیٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ وہ انتہائی تجربہ کاراور کرکٹ کے علم سے مالامال اراکین کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔چیف ایگزیکٹو پی سی بی کا کہنا تھاکہ یہ کمیٹی کھیل کے تمام سٹیک ہولڈرزکی نمائندگی کرتی ہے۔وسیم خان نے کہا کہ کمیٹی مکمل طور پر آزاد ہے جو پی سی بی کو کھیل کی ساکھ میں بہتری لانے کیلئے مشورے دے گی۔