ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک ، شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد :محکمہ موسمیات
اسلام آباد: ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اورشمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔رات کے اوقات میں بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ہلکی بارش اوربرفباری کی توقع ہے۔