مسلط کردہ ٹولہ ملک کو دیمک کی طرح کھارہا ہے: مریم اورنگزیب

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ کرپشن پر ٹرانسپیرنسی انٹر نیشنل کی رپورٹ کے حوالے سے جھوٹ بولتے کرپٹ عمران صاحب سمیت جھوٹے کرائے کے ترجمان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ عمران صاحب نے جھوٹ بولا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ میں نواز شریف کے دور حکومت کا ڈیٹا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلط کردہ ٹولے کی تاریخی کرپشن ملک کو دیمک کی طرح کھا رہی ہے ۔کرپٹ ٹولہ ملک کی بنیادیں ہلا رہا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا ڈیٹا بھی نوازشریف کے سر تھونپنے سے پتہ چل گیا کہ عمران صاحب کے جھوٹ کی کوئی انتہانہیں ۔عمران صاحب نے نہ صرف خود جھوٹ بولا بلکہ کرائے کے ترجمانوں کی فوج ظفرموج کو بھی مسلسل جھوٹ بولنے کا ٹاسک دیا۔