متحدہ عرب امارات کا باصلاحیت ہنرمند افراد کو شہریت دینے کا اعلان
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے غیرملکی تاجروں، طبی ماہرین، سائنسدانوں، مصنفین اور باصلاحیت ہنر مند افراد کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ ٹوئٹر پر وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم نے غیرملکیوں کو شہریت دینے کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ ہم نے قوانین میں ترمیم کی ہیں جن کے تحت سرمایہ کار، طبی ماہر، سائنسدان، انجینیئر، آرٹسٹ، مصنف یا خصوصی صلاحیتوں کے حامل غیر ملکیوں اور ان کے اہل خانہ کو شہریت دی جائے گا۔