جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی: وزیراعلیٰ پنجاب
لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔ جھوٹ اور منفی سیاست زیادہ دیر نہیں چلتی۔ لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کا بلامقصد احتجاج دم توڑ چکا ہےاب اپوزیشن کے پاس ماسوائے شرمندگی کے کچھ نہیں بچا۔ اپوزیشن جماعتوں کا غیر فطری اتحاد اپنے منطقی انجام کی جانب بڑھ رہا ہے۔