جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم قیادت کریں گے
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بابراعظم قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے جبکہ محمدحفیظ اوروہاب ریاض ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی20 اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ بابراعظم قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے ۔حیدرعلی، خوشدل شاہ، حسین طلعت، دانش عزیز، آصف علی، افتخاراحمد اورمحمد نوازبھی اسکواڈ کاحصہ ہیں۔ ٹی 20 اسکواڈ میں ظفرگوہر،فہیم اشرف،عامریامین،عمادبٹ، محمدرضوان، سرفرازاحمد، شاہین شاہ آفریدی، حارث روف، محمد حسنین، حسن علی،عثمان قادر اورزاہد محمود شامل کیا گیا ہے جبکہ محمدحفیظ ،وہاب ریاض، شرجیل خان، فخرزمان اوراعظم خان ٹیم میں شامل نہیں ہوں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز11 فروری سے ہوگا۔ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز11، 13 اور 14 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے ۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز کا آغاز شام 6 بجے ہوگا۔ میچ کا ٹاس ساڑھے 5 بجے ہوگا جبکہ کووڈ کی وجہ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی کراؤڈ کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی