اسلام آباد میں کوروناویکسی نیشن کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کوروناویکسی نیشن کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل ہوگئیں جہاں 14 ویکسی نیشن سینٹرز فعال کردیے گئے اور عملہ بھی تعینات ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں فعال ہونے والے 14 ویکسی نیشن سینٹرز کو سہولتیں فراہم کردی گئی ہیں، ویکسی نیشن سینٹرز پر کمپیوٹر، بیڈز، ریفریجریٹر اور فرنیچر پہنچا دیے گئے۔ سینٹرز پرویری فکیشن اور ویکسی نیشن کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ ذرایع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد کے 6سرکاری اسپتالوں میں کورونا ویکسی نیشن سینٹرز قائم ہیں۔ اسلام آباد کے 5دیہی اور بنیادی مراکز صحت میں ویکسی نیشن ہوگی۔ بہارہ کہو، سہالہ اور ترلائی کے دیہی مراکز صحت میں ویکسی نیشن ہوگی۔ شاہ اللہ دتہ اور تمیر کے مراکز صحت میں کوروناویکسی نیشن سینٹر قائم ہیں۔