نتھیا گلی، گلیات اور ٹھنڈیانی میں برفباری بند، ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں بارش جاری

ایبٹ آباد شہراور گردو نواح میں مسلسل بارش جاری ہے جبکہ نتھیا گلی، گلیات اور ٹھنڈیانی میں برفباری کا سلسلہ تھم گیا۔ پہاڑی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہونے سے اشیاء خور و نوش کی ترسیل میں مسائل اور سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، گلیات کی رابطہ سڑکیں بھی بند ہیں، مقامی آبادی کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ گلیات میں درجہ حرارت منفی 3 ریکارڈ کیا گیا، ضلعی انتظامیہ سیاحوں کو سہولیات دینے میں ناکام ہے۔