بانی پی ٹی آئی کو سزائیں قانون کے مطابق نہ ہوئیں تو ریلیف مل جائیگا ،احسن اقبال

اکستان مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سزائیں قانون کے مطابق نہ ہوئیں تو ریلیف مل جائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سے متعلق اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس میں سزائیں قانون کے مطابق ہوئی ہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ اگر سزائیں قانون کے مطابق نہ ہوئیں تو ہائر فورم پر بانی پی ٹی آئی کو ریلیف مل جائے گا۔ فیئر ٹرائل کی درخواست بانی پی ٹی آئی کا فرمائشی پروگرام ہے۔ لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف نے عدالتوں میں 200 کے قریب پیشیاں دی ہیں۔ ہم نے کبھی عدالتوں میں جاکر ہنگامہ نہیں کیا، ہم نے ہمیشہ سزائوں کیخلاف بھی قانونی طریقہ کار اپنایا۔