سیف سٹی کی بروقت کارروائی؛ 2 رکنی موبائل سنیچر گینگ گرفتار

سیف سٹی کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی موبائل سنیچر گینگ گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق موبائل سنیچر گینگ گن پوائنٹ پر شہری سے موبائل فون چھین کر فرار ہوئے۔سیف سٹی کی نشاندہی پر جیل روڈ پولیس نے فوری کارروائی کی۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے پستول اور چھینے گئے موبائل برآمد کر لیے ۔ملزمان موبائل سنیچنگ کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔سیف سٹیز کیمروں کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے ضابطے کے مطابق مقدمہ درج کرلیا گیا۔شہری اپنے اردگرد کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی اطلاع 15 پر دیں