آئندہ الیکشن کے لیے شفاف انتخابی فہرستیں تیارکرلی۔ ایسے انتخابات چاہتے ہیں جس پرکسی کو اعتراض نہ ہو۔ فخرالدین جی ابراہیم
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنرفخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ انتخابات کے لیے شفاف فہرستیں تیار کرلی گئی ہیں۔اس کے لیے انتخابی عملے نے گھرگھرجاکرتصدیق کی ہے۔انہوں نے بتایا کہ نئی فہرستوں میں آٹھ کروڑتینتالیس لاکھ ساٹھ ہزار ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے۔ کوئی بھی ووٹر کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ کے بغیرووٹ نہیں ڈال سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے انتخابی عمل شروع ہوگیا ہے۔ ماضی کی غلطیوں کوبھلا دیا جائے کیوں کہ سب نے غلطیاں کی ہیں۔ فخرالدین جی ابراہیم کا کہنا تھا کہ وہ ایسے انتخابات چاہتے ہیں جس پرکسی کواعتراض نہ ہو۔ الیکشن کمیشن کے پاس اہل افسران کی ٹیم ہے اورتمام فیصلے اتفاق رائے سے کرتے ہیں۔