شام کے شہرحلب میں حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری, ہزاروں افراد نقل مکانی پرمجبور.
حلب شہر پرحکومتی فورسز کے حملے کے چوتھے روزبھی باغیوں کی جانب سے زبردست مزاحمت کی گئی جبکہ شہرمیں کئی مقامات پرشدید لڑائی جاری ہے اورہسپتالوں میں زحمیوں کا ڈھیرلگ گیا ہے، حالات خراب ہونے کی وجہ سے ہزاروں لوگ شہر سےنقل مکانی کرنے پرمجبورہوگئے ہیں۔ شامی مہاجرین کی بڑی تعداد ترکی کے ساتھ ملحق ملک کی طویل ترین سرحد پر قائم خیمہ بستیوں میں رہائش پذیرہے، ادھرباغیوں نے جنوب مغربی علاقے صلاح الدین پرکنڑول کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلب میں بشارالاسد کی فوجوں کا قبرستان بنے گا،سرکاری فوج نے دعویٰ کيا ہے کہ انہوں نے حلب شہرکا کنٹرول حاصل کرليا ہے جبکہ جبکہ دمشق میں فری سیرین آرمی کمانڈر کرنل عبدالجبارنے سرکاری فورسز کے اس دعوے کو بے بنیاد قراردیا ہے۔ دوسری جانب امریکہ اور ترکی نے شام میں جاری بحران کے سیاسی حل کے لیے کوشش شروع کرنے پراتفاق کیا ہے۔