پاکستان انڈر نائٹین کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں سات وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو صفر سے جیت لی
گولڈکوسٹ آسٹریلیا میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے صرف ایک سوانتالیس رنزبنائے ، جونئیر کینگروز کی جانب سے بین کرافٹ سینتالیس اور ٹی ایم ہیڈ تینتالیس رنز بناکر نمایاں رہے ، پاکستان کی جانب سے ضیا الحق نے تین اورمحمد نواز دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، جواب میں قومی ٹیم نے مقررہ ہدف صرف تین وکٹوں کے نقصان پر پندرہ اوورز قبل ہی پورا کرلیا ، امام الحق تیس اور سعد علی چھتیس رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے ، اس کامیابی کے ساتھ پاکستان نے تین ون ڈے میچوں کی سیریزدوصفرسے جیت لی ہے سیریزکا آخری میچ تین اگست کوکھیلا جائے گا۔