کراچی: پولیس کا تنخواہوں کی عدم ادائیگی پرسراپا احتجاج میونسپل کارپوریشن کے ملازمین پرشیلنگ اورلاٹھی چارج, کئی افراد زخمی.

کراچی ميونسپل کارپوريشن کے سينکڑوں ملازمين نے تنخواہوں کی عدم ادائيگی کے خلاف کراچی پريس کلب کے باہر احتجاجي مظاہرہ کيا۔ مظاہرین نے گورنر ہاؤس جانے کی کوشش کی تاہم ریڈ زون میں داخل ہوتے ہی پوليس ان پر چڑھ دوڑی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گيس کی شيلنگ اور واٹر کينن کا استعمال کيا جس سے کئی مظاہرین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے ريڈ زون ميں داخلے کی خلاف ورزی کرنے پر چھ افراد کو حراست ميں لے ليا۔ ادھر مظاہرین کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے انہیں سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ اگر چوبیس گھنٹوں میں تنخواہ نہ ملی تو دوبارہ احتجاج کیا جائے گا۔