ریسکیو 1122 نے 23 ہزار سے زائد متاثرین سیلاب کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا

پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122)نے اب تک پنجاب کے سیلاب زدہ اضلاع سے 23915 متاثرین کومحفوظ مقامات پر منتقل کردیا ہے جن میں رحیم یار خان سے8266فراد، لیہ کے مختلف علاقوں سے 9676، مظفر گڑھ میں 2265 جبکہ راجن پور میں 1741افراد کو ریسکیو کرتے ہوئے محفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیاہے ترجمان پنجاب ایمرجنسی سروس کے مطابق ریسکیوٹیموں نے مظفرگڑھ، لیہ،ڈیرہ غازی خان، راجن پور، چنیوٹ اورحیم یارخان میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز کیے اور23ہزارسے زائد سیلاب متاثرین کو محفوظ مقامات پرمنتقل کیا۔