آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن نے کہا ہے کہ بھارت بلوچستان کے راستے پاکستان میں دہشت گرد کاروائیاں کررہاہے

آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد تنظیموں کو اسلحہ، کمیونیکیشن اور پیسے دینے کے لئے انہی سرحدی علاقوں کو استعمال کیاجارہاہے، دہشت گردوں کےپاس ہتھیار پھینکنے یامرنے کےسوا تیسرا آپشن نہیں۔ ریاست کےخلاف لڑنےوالےعبرتناک انجام کےلئےتیاررہیں۔ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے وابستہ ہے، اللہ نے اس خطہ کو مالامال کیاہے،مگر چند عناصر نہیں چاہتے کہ بلوچستان ترقی کرے۔ پرامن بلوچستان کی پالیسی کےتحت ان لوگوں کو راستہ دینا ہے جو قومی دھارے میں شامل ہوناچاہتےہیں۔ اس پالیسی کےتحت ہتھیارڈالنےوالوں کو قومی دھارے میں لایاجائےگااور ہتھیار ڈالنےوالوں کی بھرپورمعاونت کی جائےگی۔ انہوں نے کہاکہ قوم ترقی چاہتی ہے، چند دہشت گرد پوری قوم کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔اس سے قبل آئی جی ایف سی نے پاک ایران سرحدی شہر تفتان کا دورہ کیا۔ دورے کےدوران آئی جی نے ایف سی جوانوں سےملاقات کی،انہوں نے قیام امن میں ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کےخاتمے کے لئےایف سی کےجوانوں نے بےپناہ قربانیاں دی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے ایک غیرآباد ہوٹل کا افتتاح کیا جسے ایران جانے والے زائرین کے لئے کھول دیاگیا