پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی کل کھیلا جائے گا۔ کپتان شاہد آفریدی کہتے ہیں میزبان ٹیم کو وائٹ واش کرینگے

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا اور آخری معرکہ کولمبو میں ہو گا،،میچ پاکستانی وقت کے شام ساڑھے چھ بجے کھیلا جائے گا۔ قومی کپتان آفریدی کا کہنا ہے پہلے میچ میں جیت سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں۔دوسرا میچ بھی جیت کر سیریز دو صفر سے اپنے نام کریں گے۔جبکہ سری لنکن کپتان لستھ ملنگا کہتے ہیں ٹیم میں کم بیک کرنے کی صلاحیت موجود ہے ۔سیریز برابر کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔جمعرات کو سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو انتیس رنز سے ہرا دیا ۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر ایک سو پچھتر رنز بنائے۔ گرن شرٹس کی جانب سے احمد شہزاد،عمر اکمل اور شعیب ملک نے چھیالیس چھیالیس رنز بنائے ۔ جواب میں میزبان ٹیم سات وکٹوں پر ایک سو چھیالیس رنز ہی بناسکی ۔سری وردھنے پینتیس رنز کے ساتھ کچھ مزاحمت کر سکے ۔ پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر نے تین جبکہ انور علی نے دو شکار کیے۔عمدہ گیند بازی پر سہیل تنویر مین آف دی میچ قرار پائے