پاکستان نیوی نے آٹھویں مرتبہ کثیرالقومی ٹاسک فورس 150کی کمانڈ سنبھال لی

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق تبدیلی کمانڈ کی تقریب بحرین میں واقع ہیڈکوارٹرز یو ایس نیوسینٹ میں منعقد ہوئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمبائنڈ ٹاسک فورس ایک کثیرالقومی اتحاد ہے جوسمندر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لئے آپریشنز سر انجام دیتی ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس 150کی کمانڈ کا پاکستان کوآٹھویں مرتبہ سونپا جانااتحادی فورسز کا پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔کثیرالقومی ٹاسک فورس کے نیا کمانڈر ریئرایڈمرل معظم الیاس کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ اس اہم ذمے داری کو سرانجام دینے کے لئے پوری طرح تیار ہے