ملتان میں شدید بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے بہن بھائی ملبے تلے دب کر جاں بحق
ملتان میں اندرون لوہاری گیٹ کے علاقےمیں شدید بارش کے باعث تین منزلہ عمارت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر بیس سالہ گلشن اور سترہ سالہ کامران جاں بحق ہوگئے۔
واقعے کےبعد ریسکیوٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں اور بہن بھائی کی لاشوں کو ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا۔ریسکیوحکام کےمطابق مکان کی چھت خستہ حال تھی جو بارش کےباعث منہدم ہوگئی۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے چھت گرنے کے واقعے میں بہن بھائی کی ہلاکت پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔