پاکستان اور وورسٹر شائر کے درمیان دو روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوگیا،
دو روزہ پریکٹس میچ کے آخری روز وورسٹر شائر نے چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو ساٹھ رنز بنائے ،، ٹام کیڈ مور اٹھہتر اور جو کلارک اٹھاون رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ،،پاکستان کی جانب سے راحت علی نے دو جبکہ عمران خان ،سہیل خان اور ذولفقار بابر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔۔۔اس سے قبل پاکستان نے اپنی اننگز دو سو اکسٹھ رنز پر ڈیکلیئر کردی تھی ۔۔۔اظہر علی اکیاسی اور شان مسعود نے سرسٹھ رنز اسکور کیے ،،پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ تین اگست سے ایجبیسٹن میں شروع ہوگا