وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سکھر ائیرپورٹ پر شاہانہ پروٹوکول لیا
سندھ کے نو منتخب وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے حلف اٹھاتے ہی وزیراعلیٰ ہائوس کے باہر لگے بیریئرز اٹھوا کر وی آئی پی کلچر کے خاتمے کی شروعات کی۔ اور دوسری جانب اپنے ہی دعوے کی نفی کرتے ہوئے وی آئی پی پروٹوکول میں اپنی کابینہ کے ساتھ مزار قائد پہنچے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے دعویٰ تو کیا ہے لیکن اپنے ہی دعوے کی نفی کر دی ۔اب دیکھنا یہ ہے کہ مستقبل میں وہ اپنے بیان پر کس حد تک قائم رہتے ہیں