لاہور میں بجلی کی لٹکتی تاریں کسی بھی وقت خوفناک سانحے کا سبب بن سکتی ہیں،
لاہور کی ہزاروں سڑکوں اور گلیوں میں بجلی کے کھمبوں کے درمیان لٹکتی تاریں انسانی زندگیوں کیلئے انتہائی خطرناک صورت اختیار کر گئی ہیں، بجلی کے کھمبے میٹروں اور تاروں کے بوجھ سے ٹیڑھے ہوتے جا رہے ہیں، دوسری جانب اندرون لاہور میں جا بجا تاروں کے لٹکتے گچھے شارٹ سرکٹ کا باعث بھی بن رہے ہیں،، اندرون شہر کی تنگ گلیوں اور سڑکوں کے اوپر بجلی کی تاریں لٹک رہی ہیں جبکہ نیچے سینکڑوں معصوم بچے موجود رہتے ہیں، لیکن متعلقہ حکام نے کھمبوں کے اردگرد لٹکتی تاروں اور ٹیڑھے کھمبوں کا تاحال کوئی نوٹس نہیں لیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ اعلٰی حکام کو بجلی کی لٹکتی تاروں اور ٹیڑھے کھمبوں کے حوالے سے سخت پالیسی اختیار کرنا ہوگی ۔۔۔۔