ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھرپور فلم جیسن بورن نے باکس آفس پر دھوم مچا دی
پاؤل گرین گراس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی امریکہ کے خلاف ایک خطرناک سازش سے متعلق ہے، جسے ناکام بنانے کے لیے ایک سابق سی آئی اے ایجنٹ کو کام سونپا جاتا ہے یہ ایجنٹ اپنی ایک ساتھی سے مل کر ملک کے خلاف کی جانے والی سازش کی راہ میں رکاوٹ بنا جاتا ہے۔ سازش ناکام بنانے کے لیے ایک بڑی لڑائی لڑی جاتی ہے اور کوئی لوگ مارے جاتے ہیں۔ ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم میں میٹ ڈیمن، جولیا سٹائل اور ایلیشیا ویکینڈر اداکاری کے جوہر دکھا رہیں ہیں۔ فلم دو دنوں میں دو کروڑ چھہتر لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔