وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بیان پر سوموٹو ایکشن لیا جائے۔ چوہدری پرویز اقبال لوہسر
برسلز(صاحبزادہ عتیق سے )وزیر اعظم آزاد کشمیر کے بیان اب سوچیں گے کس ملک سے اتحاد کرنا پر اعلی عدلیہ سوموٹو ایکشن لے اور وزارت عظمی واپس لے کر سخت ترین ایکشن لیا جائے۔ان خیالات کا اظہار ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے اپنی جاری پریس ریلیز میں کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا بیان ملکی غداری کے زمرے میں آتا ہے۔یہ بیان آزادی کشمیر کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کے خون سے غداری یے۔چوہدری پرویز اقبال لوہسر نے مزید کہا کہ میڈیا کی جانب سے بھی اگر کسی نے بد دیانت کی ہے اسے بھی سزا ملنی چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ بیان ہے جسے میڈیا کو توجہ نہیں دینی چاہیئے تھی لیکن ہمارے میڈیا نے شہ سرخی لگا کر دنیا بھر میں ہمیں شرمندہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ جو یورپ میں تحریک آزادی کشمیر کے لئے کام کر رہے ہیں ان کے لئے ایسے بیان پسپائی کا باعث بنتے ہیں ۔