میرا ووٹ ہو تو شیخ رشید کو نہیں دوں گا۔ سعید غنی
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ میرا ووٹ ہو تو شیخ رشید کو نہیں دوں گا‘ وزیراعظم کا انتخاب ایک سنجیدہ عمل ہے اس کو مذاق میں نہیں اڑا سکتا‘ (ن) لیگ کے لوگ صرف اپنی ذات کا سوچتے ہیں‘ انہیں ملک کا مفاد عزیز نہیں‘ پیپلز پارٹی پر جو بھی الزامات تھے وہ غلط ثابت ہوئے ہیں۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ (ن) لیگ کے لوگ صرف اپنی ذات کا سوچتے ہیں۔ (ن) لیگ والوں کو ملک کا مفاد عزیز نہیں مشکلات کے باوجود سبق نہیں سیکھ سکے۔ انہوں نے کہا کہ میرا ووٹ ہو تو شیخ رشید کو ووٹ نہیں دونگا۔ سنجیدہ اور آئینی عمل میں عمران خان نے مذاقاً ان کا نام لیا۔ وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی سے مشورہ کرنا چاہتے ہم سے منشورہ نہیں کرنا تھا تو اپنی جماعت سے کسی سنجیدہ شخص کو نامزد کرتے۔ سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے خلاف جو بھی الزامات تھے وہ غلط ثابت ہوتے ہیں۔ عمران خان شروع سے پیپلز پارٹی پر بھی تندیق کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا انتخاب ایک سنجیدہ عمل ہے اس کو مذاق میں نہیں اڑایا جاسکتا۔