بھارت: ریاست اڑیسہ میں بجلی گرنے سے11 افراد ہلاک،8 زخمی
مشرقی بھارتی ریاست ا±ڑیسہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ ریاستی انتظامیہ کے عہدےدار راجیندر پانڈے نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پانڈے کا کہنا تھا کہ ہلاک شدہ افراد آسمانی بجلی گرتے وقت چاول کے کھیتوں میں کام کر رہے تھے ۔ بھارت میں مون سون بارشوں کے باعث سینکڑوں افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ گجرات،آسام،اتر پردیش اور دیگر ریاستوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔