شمالی کوریا کے خلاف چین،جنوبی کوریا اور جاپان اپنا کردار ادا کریں۔ امریکہ کا مطالبہ
اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نکی ہیلی نے شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد چین سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ ہیلی نے اپنے تحریر ی بیان میں کہا ہے کہ چین کو اب اس سلسلے میں سنجیدگی سے قدم اٹھانا چاہیئے کیونکہ سلامتی کونسل اس معاملے میں بے بس ثابت ہو رہی ہے۔ امریکی خاتون سفیر نے کہا کہ چین ،جنوبی کوریا اور جاپان کو اپنا کردار ادا کرنے میں کوششیں تیز کرنا ہونگی کیونکہ اب یہ صرف امریکا کا مسئلہ نہیں رہا۔ یاد رہے کہ سلامتی کونسل سن 206 سے شمالی کوریا پر جوہری تجربات کی پاداش میں پابندیاںعائد کیے ہوئے ہے۔