سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہرالقادری ایک بار پھر سیاسی میدان میں بھرپور انٹری کے لئے سرگرم ہوگئے
پاکستان کےگرما گرم سیاسی منظر نامے میں ایک بار پھر ڈاکٹر طاہر القادری نے انٹری دینے کا فیصلہ کرلیا ۔ بیرون ملک تمام مصروفیات ترک کر کے آٹھ اگست کو پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔طاہرالقادری کے استقبال کی تیاریوں کیلئے پارٹی کی سنٹرل کورکمیٹی کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا ہے اور اس سلسلے میں کارکن ائیر پورٹ پر پارٹی قائد کا استقبال کریں گے۔ وطن واپس پر سربراہ عوامی تحریک نہ صرف سانحہ ماڈل ٹاؤن پرحکومت کے خلاف مہم کو تیز کریں گے بلکہ مسلم لیگ ن کو سیاسی میدان میں بھی ٹف ٹائم دیں گے